لندن (سی این این بزنس)- ایک کسان کی قسمت مکمل طور پر موسم پر انہصار کرتی ہے۔ یہ خطرناک کام ہوسکتا ہے ، اور ایک خراب سال کھیتوں کو بنجر اور اناج کے ذخیرے کو خالی چھوڑ سکتا ہے جس کی وجہ سے اگلی کاشت تک گزارہ بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
آدھے سے زیادہ افریقی شہری زراعت سے تعلق رکھتے ہیں ، لیکن ناقص انفراسٹرکچر ، ناکافی اوزار اور سرمایہ کاری کی کمی نے براعظم کے زیادہ تر چھوٹے پیمانے پر کھیتوں کو بڑھتی آبادی کی کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔ آئے روز بڑھتی ٹیکنالوجی کی لہر ہی اسکا ہل نکال سکتی ہے۔
ذرعی ڈرونز کا استعمال
گھانا میں ، ایکواہمیئر نامی کمپنی ڈرون کرایہ پر دے رہی ہے جو چھوٹے پیمانے پر کاشتکاروں کو فصلوں کی صحت کی جانچ پڑتال میں مدد فراہم کرتی ہے اور صرف جہاں ضرورت ہو وہاں کیڑے مار ادویات کا استعمال کرتی ہے جس سے آلودگی اور صحت کے خطرات کو کم کیا جاتا ہے۔
چیف آپریشن آفیسر کینتھ اے نیلسن کا کہنا ہے کہ ، “گھانا کی سبزیاں پھلوں اور سبزیوں پر کیڑے مار ادویات کی باقیات کی وجہ سے یورپی یونین کے ممالک میں شامل نہیں کر رہی تھیں۔
نیلسن کا کہنا ہے کہ ڈرون کی مدد سے کاشتکار کیڑوں اور بیماریوں کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔ کیمیکلز کے کم استعمال کی بدولت (بعض معاملات میں کیڑے مار دوائیوں کے استعمال میں 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے) ، کاشت کاروں کے لئے یورپی یونین کے ضابطوں کو پورا کرنا آسان ہے۔
ایکواہمیئر اب 8،000 کاشتکاروں کے ساتھ کام کر رہی ہے ، جو اپنی فصلوں اور مٹی کا اندازہ لگانے اور کیڑے مار ادویات لگانے کے لئے سال میں 6 مرتبہ ہر ایکڑ کے5 سے 10 ڈالردیتے ہیں۔ ہر ڈرون 5000 سے 15،000 ڈالر میں تیار ہوتا ہے اور ایک سال میں 10،000 ایکڑ پر اسپرے ہوسکتے ہیں۔
اس کمپنی کا آغاز جون 2018 میں دو ڈرون کے ساتھ ہوا تھا اور اب اس کے پاس 10 ڈرون ہیں۔ آپریشن اور اخراجات کے بعد فی ڈرون 15،000 سے 30،000 تک سالانہ منافع کرتا ہے۔ نیلسن کا کہنا ہے کہ گھانا میں 15 ملین ہیکٹر (37 ملین ایکڑ) زرعی اراضی کے ساتھ ، ڈرون کی مانگ آتے وقت کے ساتھ بڑھ رہی ہے۔